بہتر لائحہ عمل ہی شہری کی زندگی سُدھار سکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل

کانفرنس قابلِ عمل تجاویز دینے کا ذریعہ ہے، پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد

جامعہ این ای ڈی کے شعبہ آرکیٹکچر اینڈ پلاننگ کے زیرِاہتمام چھٹی دو روزہ عالمی کانفرنس ” Cities and the Poor”  عنوان سے جامعہ کے سٹی کیمپس میں منعقد کی گئی، جس کا محور خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارے والے افراد تھے.

معین الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پالیسی کیا ہے؟ اور کیا ہونی چاہیے؟ غریب اور متوسط شہری کی زندگی بہتر کیسے بنائی جاسکتی ہے، ان اہم سوالات کے جواب ہمیں دنیا بھر کے تحقیقی مقالوں سے ملتا ہے.

یہ بھی پڑھیے

پریشانیوں سے بچنے کے لیے جسمانی اور نفسیاتی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے، ماہرین

سندھ حکومت کا اسکولوں کیلیے گریڈ 14میں میوزک ٹیچرز بھرتی کرنیکا فیصلہ

پروفیسر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پالیسی پر بات ہونا پہلا قدم اور اطلاق دوسرا اقدام ہے، دونوں کے ذریعے ہی شہری کی زندگی آسان بنائی جاسکتی ہے. میں سمجھتا ہوں کہ پالیسی بنانے اور اس کا اطلاق کروانے والوں کو لازمی کانفرنس میں شریک ہونا چاہیے.

اس موقعے پر پیغام دیتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام شہری کو باوقار زندگی نہیں دے رہا ہے. معاملات پر سیر حاصل بحث و تمحیص سے مسائل کا حل ممکن ہے.

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن شعبہ آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ نعیم کا کہنا تھاکہ کانفرنس اکیڈمیا، تحقیق کار، حکومت اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے.

بین الاقوامی کی نوٹ اسپیکر ڈاکٹر جوزفین بیل (لندن اسکول آف اکنامکس) سمیت 3 بین الاقوامی اور 5 قومی ماہرین نے کانفرنس سے خطاب کیا جب کہ اے آر عارف حسن اور ان کی ٹیم کی رکن امل ہاشم نے پریزینٹیشن کے ذریعے غریب افراد کا احوال دکھایا۔

اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کانفرنس کنوینر فریحہ تحسین نے ٹیم سمیت مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.جامعہ ترجمان کے مطابق ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، رجسٹرار سید غضنفر حسین سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ اورطالب علم کانفرنس میں شریک رہے۔

متعلقہ تحاریر