ہم جنس پرستی کے باعث اسلام آباد ایڈز کے مریضوں کا گڑھ بننے لگا

نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے مطابق گزشتہ 10 ماہ کے دوران اسلام آباد میں 519 افراد کا ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن میں زیادہ تر افراد کی عمر18سے25 سال کے درمیان ہے، حکام کے مطابق ایڈزمیں پھیلاؤ ہم جنس پرستی کی وجہ سے بڑھا ہے، پاکستان میں ایڈز(ایچ آئی وی ) تقریباً 2 لاکھ کے قریب مریض موجود ہیں جن میں ایک لاکھ پنجاب، 80 ہزار سندھ جبکہ دیگر ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں

وفاقی دارالحکومت ایڈز کے مریضوں کا گڑھ بننے لگا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ 10 مہینوں میں 500 سے زائد افراد کا  ایڈز (ایچ آئی وی) ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ایڈز (ایچ آئی وی ) کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی صحت حکام کے رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ وفاقی دارالحکومت ایڈز کے مریضوں کا گڑھ بننے لگا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ پر 14سالوں سے راج کرنے والی پیپلزپارٹی نے ایڈز کے مریضوں کو تنہا چھوڑدیا

نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن (این ایچ ایس آر اینڈ سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 10 ماہ کے دوران اسلام آباد میں ایڈز(ایچ آئی وی)   کے 500  سے زائد  افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔

وفاقی صحت حکام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2022 سے لیکر اکتوبرکے درمیان 519 افراد  جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں کا ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آنا ایک چونکا دینے  والی صورتحال ہے ۔

اعداد و شمارکے مطابق جنوری میں38، فروری میں61، مارچ میں40، اپریل میں34 اور مئی میں45 نئے افراد میں ایچ آئی وی کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ جون میں سب سے زیادہ 74 رپورٹ ہوئے۔

نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے مطابق اسلام آباد میں چند سالوں کے دوران نوجوان ہم جنس مردوں میں ایچ آئی وی تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم اس کے سدباب کے قدامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارے کا خوفناک انکشاف

وفاقی وزارت صحت کے اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ایچ آئی وی کے 519 نئے مریضوں میں 45 فیصد مریض 18 سے25 سال کے نوجوان ہیں جوکہ غیرمحفوظ  جنسی عمل میں شامل رہے ہیں۔

نیشنل ایڈزکنٹرول پروگرام کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے496 نئےکیس رجسٹر ہوئے ہیں، نوجوان افراد ٹیسٹ خود کرا رہے ہیں جس کے نتیجے میں شرح بڑھتی نظرآرہی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں ایڈز (ایچ آئی وی ) تقریباً 2 لاکھ کے قریب مریض موجود ہیں جن میں 31 فیصد خواتین اور 3 فیصد بچےبھی شامل ہیں جبکہ علاج صرف 22 فیصد متاثرہ افراد کا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ایڈز کے مرض میں ایشیاء میں پہلے نمبر پر آگیا

پاکستان میں موجود ایڈز کے مریضوں میں زیادہ ترافراد منشیات کے عادی ہیں جوکہ سرنج کے ذریعے نشہ کرتے ہیں جبکہ ان میں ہم جنس پرست اور خواجہ سراہوں کی تعداد  زیادہ ہے ۔

ملک میں ایڈز کے مریضوں میں1 لاکھ پنجاب، 80 ہزار افراد سندھ اور 13 ہزارملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔کراچی کی جیلوں میں 2 ہزار 700 ایڈز کے مریض موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر