ہمدرد پاکستان کی ’’خود کو پہچانو‘‘ کے عنوان سے صافی مہم کا آغاز
ہمدرد پاکستان کےزیراہتمام صحت مند خواتین، صحت مند معاشرہ ’’خود کو پہچانو‘‘ کے عنوان سے پشاورکے کالجز میں صافی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، مہم کے دوران نیوٹرشنسٹ نے کیمیکل پر مبنی کریمیں اور لوشن وغیرہ استعمال کرنے کی بجائے قدرتی اجزاء سے بنی صافی استعمال کا مشورہ دیا
ہمدرد پاکستان کےزیراہتمام نوجوان لڑکیوں اور بچیوں میں جلد کی صحت کے حوالے سے آگاہی متعلق ’’خود کو پہچانو‘‘ کے عنوان سے صافی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
صحت مند خواتین، صحت مند معاشرہ’’خود کو پہچانو‘‘ کے عنوان سے پشاورکے کالجز میں صافی آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ہمدرد پاکستان کے قیام کے اولین مقاصد میں سے ایک صحت مند معاشرے کا قیام ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی فارما سوٹیکل کمپنی ایلی للی فارما نے پاکستان میں اپنے آپریشن بند کردیئے
ہمدرد پاکستان کی سربراہ محترمہ سعدیہ راشد ہم وطنوں خصوصاً نئی نسل میں عمومی صحت کو بہتر بنانے کی اہمیت اُجاگر کرنے کے حوالے سے لیے جانے والے متعدد اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کرتی ہیں۔
’’خود کو پہچانو‘‘ صافی مہم صافی کے برانڈ منیجر فرحان حسین نے اس مہم کے تحت ملک بھر میں خواتین کے کالجز میں پرسنلٹی ٹائپ سیشنز کا انعقاد کیا۔سیشنز میں خود اعتمادی کی اہمیت، اپنی شخصیت کو ابھارنے کی تعلیم دی گئی۔
معلومات فراہم کر نے کی ذمہ داری رومیسہ زہرہ جو ایک نیوٹرشنسٹ اور موٹی ویشنل اسپیکر ہیں، نے ادا کی جو شخصیت کو ابھارنے، خود اعتمادی کو پروان چڑھانے اور چھپی صلاحیتوں کا ادراک کروانے میں ماہر سمجھی جاتی ہیں۔
اُنہوں نے دوران لیکچر طالبات کو یہ باور کروایا کہ ہر انسان منفرد ہوتا ہے، انفرادیت میں ہی طاقت پنہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی انفرادیت اُس کی شخصیت کا حسن ہے۔
مہم کے دوران ماہر امراض جلد اور طبیباؤں پر مشتمل ہمدرد ٹیم نے طالبات کو سمجھایا کہ جسم کے قدرتی محافظوں میں اولین اور اہم ترین محافظ جلد ہے۔ جسم پر بیرونی جانب سے جراثیم کے متواتر حملے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جسم کے درجہ حرارت کو اعتدال پر رکھنا بھی جلد ہی کا کام ہے۔ یہ قدرتی ایئر کنڈیشنز ہے، جسے جسم کے صحت مند اور صاف خون سے تقویت ملتی ہے۔ لہٰذا جسم میں صاف صحت مند خون کا ہونا صحت مندی ہے۔
نیوٹرشنسٹ نے کہا کہ کیمیکل پر مبنی کریمیں اور لوشن وغیرہ استعمال کرنے کی بجائے قدرتی اجزاء سے بنی صافی استعمال کریں، جو اُن کی جلدی بیماریوں اور کمزوریوں کو ختم کرنے کے ساتھ اُن کی جلد کو صحت مند بنانے میں معاون ہے۔
صافی جڑی بوٹیوں سے تیار ہونے والا اپنی درجہ بندی میں واحد پروڈکٹ ہے جو انسانی جسم کے سب سے اہم عضو جلد کو تندرست اور شاداب بنانے میں معاون ہے۔اس کا مسلسل استعمال اُن کی جلد میں قدرتی چمک دمک پیدا کرتا ہے۔
ہمدرد ٹیم نے جلد کی صحت، حفاظت اورعلاج معالجے کے موضوعات پر لیکچرز دئیےاور اُنہیں بتایا کہ کس طرح نباتی علاج (herbal treatment) کے ذریعے جلدی امراض سے خود کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
لیکچرز میں طالبات کے ساتھ اساتذہ نے بھی بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے بھی مختلف موضوعات پر کئی سوالات بھی کیے۔ ہر کالج میں لیکچر کے اہتمام کے ساتھ طبیبہ بھی موجود تھیں جنہوں نے بچیوں کی جلد کا مفت طبی معائنہ کیا ۔