سندھ ہائی کورٹ نے وائس چانسلر اسراء یونیورسٹی نذید لغاری کو معطل کردیا 

چانسلر آفس نے نذیر لغاری کی معطلی کے بعد نئے وائس چانسلر کی تقرری تک رجسٹرار جامعہ کو وائس چانسلر آفس کے لک آفٹر اختیارات تفویض کردیئے ہیں، عدالت نے اگلے 2 ہفتوں میں مستقل چانسلر کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کیے ہیں

سندھ ہائی کورٹ نے اسراء اسلامک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی اختیارات کی توثیق کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ فاونڈیشن اسراء یونیورسٹی کے اکاؤنٹس استعمال کرنے کی مجاز ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ اسراء اسلامک فاؤنڈیشن سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کی اختیارات کی توثیق کردی ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ فاونڈیشن اسراء یونیورسٹی کے اکاؤنٹس استعمال کرنے کی مجاز ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بہاؤلدین زکریا یونیورسٹی کی پوزیشن ہولدڑ گریجویٹ لڑکی گول گپے بیچنے پر مجبور

سندھ ہائی کورٹ نے اسراء فاؤندیشن سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فاؤنڈیشن کے تمام ممبران کو بحال کردیا ہے۔ عدالت عالیہ نے فاؤنڈیشن کو آئندہ دو ہفتوں میں جامعہ کے مستقل چانسلر کی تعیناتی کی بھی ہدایت جاری  کی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ  نے  اپنے  حکم نامے  میں  اسراء یونیورسٹی کے  ایکٹنگ وائس چانسلر ڈاکٹر نزید لغاری کی تعیناتی کو  معطل  کردیا ہے ۔ عدالتی احکامات کے بعد  رجسٹرار کو وائس چانسلر کو دیکھ بھال کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

عدالتی حکم میں اگلے دو ہفتے کےدوران مستقل چانسلر کی تعیناتی کے احکامات کے بعد  اور موجودہ چانسلر نذیر لغاری  کی معطلی کے بعد چانسلر آفس  نے نئے وائس چانسلر کی تقرری تک رجسٹرار جامعہ کو وائس چانسلر آفس کے لک آفٹر اختیارات تفویض کردیئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر