ڈاکٹر غلام قادر کا بطور چانسلر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر رجسٹرار اسرا یونیورسٹی کے خلاف کارروائی
اسرا یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالقادر میمن کی جانب سے ڈاکٹر غلام قادر قاضی کا بطور چانسلر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنےپر توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے ،عدالت نے احکامات کی خلاف ورزی پر اسرا یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالقادر میمن کو عدالتی سمن جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
اسرا یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالقادر میمن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ رجسٹرارعبدالقادر میمن نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر غلام قادر کا بطور وائس چانسلر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ۔
ڈاکٹر غلام قادر قاضی کا بطور وائس چانسلر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے اسرا یونیورسٹی کے رجسٹرار خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ رجسٹرار نے 9 دسمبر کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ ہائی کورٹ نے وائس چانسلر اسراء یونیورسٹی نذید لغاری کو معطل کردیا
عدالت نے احکامات کی خلاف ورزی پر اسرا یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالقادر میمن کو عدالتی سمن جاری کردیئے گئے ہیں۔ عدالت نے رجسٹرار اسراء یونیورسٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے ۔
عدالتی سمن میں اسرا یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالقادر میمن سے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر غلام قادر قاضی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی وجوہات بتانے کا احکامات دیئے گئے ہیں۔
سمن میں بتایا گیا ہے کہ رجسٹرار کے اقدامات عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہیں جس پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے جس کے نتیجے میں قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 9 دسمبرکو سندھ ہائی کورٹ نے وائس چانسلر اسراء یونیورسٹی نذید لغاری کو معطل کردیا تھا جبکہ نئے وائس چانسلر کی تقرری تک رجسٹرار جامعہ کو وائس چانسلر آفس کے لک آفٹر اختیارات تفویض کیے تھے
عدالت نے 2 ہفتوں میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کیے تھے مگر رجسٹرار عبدالقادر میمن نے تاحال نئے وائس چانسلر ڈاکٹر غلام قادر قاضی کی تعیناتی کو نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ۔
سندھ ہائی کورٹ نے اسراء اسلامک فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی اختیارات کی توثیق کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ فاونڈیشن اسراء یونیورسٹی کے اکاؤنٹس استعمال کرنے کی مجاز ہے ۔