وزیر اعلیٰ پنجاب نے انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے پی کے ایل آئی میں چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز منصوبے کی تکمیل پر 3 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں شعبہ صحت کے ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز بنے گا-

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے آج پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کا سنگ بنیاد رکھا-

یہ بھی پڑھیے

گورنر پنجاب نے بطور چانسلر مختلف سمریوں کی منظوری دے دی

عدالتی احکامات کی خلاف ورزی، رجسٹرار اسراء یونیورسٹی عبدالقادر میمن معطل

وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کیلئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ اس ادارے میں ایم بی بی ایس کے بعد ڈاکٹرز کو 17 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گا جبکہ نرسنگ کے بعد نرسوں کو 10 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گا-

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کے لئے 10 ایکڑ اراضی مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کیلئے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی-

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے لئے بھی 2 ایکڑ اراضی مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے لئے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی-

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز میں ڈاکٹرز ، نرسز اور دیگر مینجمنٹ کے حوالے سے کورسز کے مواقع فراہم کئے جائیں گے- پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کیلئے جدید کورسز کرائے جائیں گے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کیلئے بھی فنڈز مختص کر دیئے ہیں اور پی کے ایل آئی میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر احمد جاوید قاضی نے چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کے بارے میں وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی کو بریفنگ دی-

متعلقہ تحاریر