تعلق کو دوستی تک محدود کرنے پر لڑکے کا لڑکی پر 3ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

سنگاپورین جوڑا 2016 میں پہلی بار ملا تھا، دوستی یکطرفہ محبت میں تبدیل ہوگئی، لڑکے کے اظہار محبت پر لڑکی نے شادی سے انکار کیا تو لڑکا عدالت جاپہنچا

سنگاپور میں نوجوان  نے تعلق کو دوستی تک محدود کرنے پر لڑکی پر 3 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ ٰ کردیا۔ عدالت 9 فروری کو سماعت کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ’ کے کاشیگن ‘نامی نوجوان اپنی دوست’   نورا تان‘  کو پسند کرنے لگا لیکن جب اس نےدوستی کو باقاعدہ رشتے میں تبدیل کرنا چاہا تو لڑکی نے شادی سے انکار کرتے ہوئے تعلق کو دوستی تک محدود کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

بہار میں شراب نوشی پر گرفتار نوجوان گلوکاری کے باعث راتوں رات اسٹار بن گیا

تصویر کشی کے دوران دلہا نے دلہن کے ماتھے پر بوسے کی فرمائش  پر کیا کردیا؟

 لڑکا لڑکی  2016 میں پہلی بار ملے اور پھر دوست بن گئے اورپھر دوستی یکطرفہ محبت میں تبدیل ہوگئی۔نوجوان  نے دوستی کو رشتے میں تبدیل کرنے کے لیے لڑکی سے اظہار محبت کیا لیکن نورا تان نے انکار کرتے ہوئے اسے صرف  دوستی تک ہی محدود کردیا۔

یہ تنازع  ستمبر 2020 میں اس وقت پیدا ہوا جب تان  نے انکشاف کیا کہ اس نے کا شیگن کو صرف ایک دوست کے طور پر دیکھا لیکن وہ  اسے اپنا”قریبی دوست“ سمجھ بیٹھا ۔

تان کے ساتھ مشاورت  کے لیے رضامندی کے بعد  کا شیگن نے جذباتی نقصان کےازالے کیلیے اس پر مقدمے کا اندراج ملتوی کردیالیکن  ڈیڑھ سال سے زیادہ کاؤنسلنگ کے بعد  کا شیگن ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر تھا کہ تان کو اس سے ڈیٹنگ میں دلچسپی کیوں نہیں تھی۔

بعدازاں دوستی ختم ہونے  پر اس نے اس پر دو بار مقدمہ دائر کردیا،کاشیگن نے تعلقات ٹھیک کرنے کا معاہدہ توڑنے پر تان کیخلاف مجسٹریٹ کی عدالت میں22ہزار ڈالراور اپنی ساکھ کو نقصان اور زندگی کو  صدمہ پہنچانے پر 3ہائیکورٹ میں  ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔  نوجوان کی درخواست پر کیس کی کارروائی 9 فروری کو شروع ہوگی۔

متعلقہ تحاریر