سائنسی تحقیق میں پہلی بار 2 نر چوہوں سے بچے کی پیدائش
کہا جا رہا ہے کہ اس تجربے کی کامیابی افزائش نسل کے متعلق ہمارے تصور کو بدل کر رکھ دے گی کیونکہ اس سے ہم جنس جوڑے بھی اولاد حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے
جانداروں میں افزائش نسل کے لیے نر اور مادہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن جاپانی ماہرین نے ایک سائنسی تحقیق میں 2 نر چوہوں سے بچہ پیدا کردکھایا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے ایک سائنسی تحقیق ایک نر چوہے کے خلیوں سے بیضے پیدا کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
تعلق کو دوستی تک محدود کرنے پر لڑکے کا لڑکی پر 3ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
بہار میں شراب نوشی پر گرفتار نوجوان گلوکاری کے باعث راتوں رات اسٹار بن گیا
کہا جا رہا ہے کہ اس تجربے کی کامیابی افزائش نسل کے متعلق ہمارے تصور کو بدل کر رکھ دے گی کیونکہ اس سے ہم جنس جوڑے بھی اولاد حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ یہی نہیں بلکہ اس تحقیق کی کامیابی سے کئی طرح کے بانجھ پن کا علاج کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
یہ حیران کن تجربہ جاپان کی کیوشو یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کیا ہے جس کی قیادت پروفیسر کاتسوہیکو ہایاشی کر رہے تھے۔پروفیسر کاتسو ہیکو ہایاشی کی طرف سے اس تحقیق کے نتائج لندن کے فرانسس کریک انسٹیٹیوٹ میں ہیومن جینوم ایڈیٹنگ کے موضوع پر ہونے والی تیسری عالمی کانفرنس میں پیش کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر پروفیسر کاتسوہیکو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ 10سال کے دوران وہ انسانوں میں بھی یہی تجربہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس تجربے میں ایک مرد کے خلیوں سے بیضے بنائے جائیں گے، جن سے کسی دوسرے مرد کے سپرمز کا اختلاط کروا کے بچہ پیدا کیا جائے گا۔ اس بچے کے 2 باپ ہوں گے اور یہ ماں کے بغیر پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہو گا۔