دودھ پلائی کی رسم کیلیے شادی میں بھینس کی آمد، ایان علی  کا اظہار برہمی

پاکستانی اشرافیہ شادی بیان کے موقع پر نمود و نمائش کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ ڈالر ز اور موبائل فونز نچھاور کیے جانے کے بعد اب نئی روایت متعارف کرادی گئی۔  دودھ پلائی کی رسم کیلیے بھینس اور اس کا بچہ شادی کی تقریب میں پہنچادیے گئے۔

ماڈل گرل ایان علی نےبے زبان جانور کے ساتھ اس ناروا سلوک پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سائنسی تحقیق میں پہلی بار 2 نر چوہوں سے بچے کی پیدائش

سائنسی تحقیق میں پہلی بار 2 نر چوہوں سے بچے کی پیدائش

 

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بھینس اور اس کے بچے کو دھکا دیکر شادی کی تقریب میں لایاجارہا ہے۔بعدازاں بھینس کا دود ھ دوہ کر دودھ پلائی کی رسم کیلیے دلہا دلہن کو پیش کیا گیا۔

ماڈل گرل ایان علی نے بے زبان جانور کے ساتھ اس نارواسلوک پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ایان علی نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”معصوم گایوں پر تشدد، ان کے بچوں کا دودھ چوری اور قتل کرنا کافی نہیں تھا کہ اب کچھ جاہل انسانوں نے انہیں شادیوں میں بھی لانا شروع کر دیا ہے،بلند آواز موسیقی، تیز روشنی اور بہت بڑا ہجوم جانوروں کو خوفزدہ کرتا ہے“۔ماڈل گرل نے ہمدردی اپنائیں، جانوروں پر تشدد سے انکار کریں اور  سبزی خوری کے حوالےسے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

متعلقہ تحاریر