معروف ترک شیف براک اوزدمیر کی پاکستان آمد
براک اوزدمیر نے احساس پناہ گاہ کا دورہ کیا اور وہاں مقیم لوگوں کو کھانا بھی پیش کیا

ترک کے معروف شیف براک اوزدمیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
شیف براک اوزدمیر کی وجہ شہرت انکے کھانوں کا منفرد انداز ہے۔ شیف براک اوزدمیر ترکی اور مشرق وسطیٰ کے کھانوں کے ساتھ ساتھ غیر معمولی سائز کے کھانے جیسے کہ برگرز ، ہاٹ ڈوگ وغیرہ بناتے ہیں۔
دنیا بھر کے ساتھ پاکستان میں بھی شیف براک اوزدمیر کے مداح موجود ہیں۔ شیف کی پاکستان آمد پر مداحوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر خیر مقدم کیا۔ جس کو براک اوزدمیر نے تہہ دل سے سراہہ۔
Türkiye🇹🇷❤️Pakistan🇵🇰🤗❤️ #ZongHostsBurak pic.twitter.com/bmsbJ2qJzY
— Burak Özdemir (@CznBurak) October 31, 2020
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیف براک اوزدمیر نے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترک کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے ہیں۔ ترک میں زلزلے کی صورتحال میں پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس جائیں گے۔
براک اوزدمیر نے آئندہ پھر پاکستان میں آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پاکستان آئے تو لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔ اور پاکستانی کھانا پکانا سیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔