انوکھی دعوت ولیمہ کے سوشل میڈیا پر چرچے

نوبیاہتا جوڑا پسماندہ علاقے میں پلاؤ کی دیگیں لے کر پہنچ گیا اور غریبوں کو کھانا کھلایا۔

پاکستان میں عالیشان شادیاں روایت بنتی جارہی ہیں۔ صاحب حیثیت لوگ شادی کی صرف ایک تقریب پر بھی لاکھوں روپے خرچ کردیتے ہیں۔ لیکن کراچی کے شادی شدہ جوڑے کی انوکھی دعوت ولیمہ نے غریبوں کو خوش کردیا۔

پچھلے دنوں کئی ایسی شادیاں دیکھنے کو ملیں جن کی تقریبات کا سلسلہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی ان شادیوں کے خوب چرچے ہوئے۔

ہمارے معاشرے میں شاہانہ شادی کا یہ رواج ان خاندانوں پر دباؤ بڑھا رہا ہے جنہیں 2 وقت کی روٹی کمانے کے لئے بھی سخت محنت کرنی پڑتی ہے۔

کراچی میں ایک شادی شدہ جوڑے نے انوکھی دعوت ولیمہ منعقد کرکے مثال قائم کردی۔ نوبیاہتا جوڑے نے ایک پسماندہ علاقے کا انتخاب کیا اور پلاؤ کی دیگیں لے کر پہنچ گئے۔ اس ولیمے کی انوکھی تقریب میں غریب خاندانوں بلخصوص بچوں کو کھانا کھلایا گیا۔

اس منفرد شادی کی تقریب کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ایک صارف نے لکھا کہ اس طرح کی سوچ ہمیں آگے لے جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سستی شادی میں مہنگی شادی کے لوازمات

متعدد صارفین نے اقدام پر جوڑے کو ڈھیروں دعائیں دیں ۔

اس سے پہلے بھی چند شادی شدہ جوڑوں کی جانب سے سستی شادیوں کی روایت ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

سوشل میڈیا صارف طلحٰہ بھٹی نے بتایا کہ شادی پر گھر میں ایک چھوٹی تقریب منعقد کی گئی جس میں 10 سے 15 رشتہ دار شریک ہوئے۔ ولیمے کے لیے کچھ دیگیں تیار کروا کر غریبوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

No Mayun, Dholki, Mehndi or even Baraat.

We had a simple Nikkah and then a small gathering at home with hardly 10-15…

Posted by Talha Bhatti on Sunday, 8 November 2020

اسی طرح ایک اور جوڑے نے بھی شادی کا فنکشن صرف ایک لاکھ 15 ہزار روپے میں نمٹالیا۔ سوشل میڈیا پر یہ سستی شادی موضوع بحث بنی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے