کراچی کے بعد ایمپریس مارکیٹ لندن میں بھی کھل گئی

ایمپریس مارکیٹ کچن اینڈ بار نامی دکان لندن میں واقع ہے اور اُسے شیف نمرہ چلاتی ہیں جن کے والدین برطانیہ میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔

کراچی کے بعد لندن میں بھی مشہور ایمپریس مارکیٹ کھول دی گئی ہے لیکن لندن والی دکان پر  پاکستانی کھانے فروخت کیے جاتے ہیں۔

ایمپریس مارکیٹ کچن اینڈ بار نامی دکان لندن میں واقع ہے اور اُسے شیف نمرہ چلاتی ہیں جن کے والدین برطانیہ میں نقل مکانی کرچکے ہیں۔

وہ اپنے ریستوراں کو دیسی ورثے اور لندن کے شہری طرز زندگی کے امتزاج کے طور پر بیان کرتی ہے۔

نوجوان شیف کا سفر 2014 میں اس وقت شروع ہوا جب اُنہوں نے بن کباب کا اسٹال لگایا۔ بن کباب کراچی میں بکتا ہے اور اُسے برگر کی دیسی شکل کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اُسی بن کباب کے اسٹال کے ارتقاء میں لندن میں ایمپریس مارکیٹ اور بار بن گیا۔

نمرہ نے اُسے اختتام ہفتہ کے مشغلے کے طور پر شروع کیا تھا لیکن اب یہ اُن کا کل وقتی پیشہ بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آمنہ الیاس سماجی مسائل پر متحرک

نمرہ نے لیتھ اسکول آف فوڈ سے تعلیم حاصل کی ہے تاکہ وہ دیسی پکوانوں کی حساسیت کو سمجھ سکیں۔

ایمپریس مارکیٹ کے کھانے کا مینو نمرا کی خاندانی جڑوں اور لندن میں ان کے حالیہ طرز زندگی کا عکاس ہے۔

نمرہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ذائقہ اُن کے پکانے کے فن کا اہم ترین جُز ہے۔

متعلقہ تحاریر