برطانوی شاہی خاندان کی آیا بچوں کو کڈز نہیں پکار سکتیں

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ نارلینڈ کالج کی زیرتربیت آیاؤں کو لفظ کڈز پکارنے سے سختی سے منع کیا جاتا ہے۔

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اپنے بچوں کی آیا سے کہا ہے کہ وہ بچوں کو ‘کڈز’ کہہ کر نا پکارا کریں۔ 

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے شہزادہ جارج، شہزادی شارلیٹ اور شہزادہ لوئس کی آیا (نینی) ماریہ ٹریسا کو اپنی بچوں کی دیکھ بھال کے لیے اس وقت نوکری پر رکھا جب شہزادہ جارج کچھ ہی مہینوں کے تھے۔

برطانیہ کے خبررساں ادارے کی نامہ نگار ہیرن نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے شہزادہ جارج، شہزادی شارلیٹ اور شہزادہ لوئس کی آیا ماریہ ٹریسا ٹورین بورالیلو ایک بہت ماہر آیا ہیں۔ بورالیلو نارلینڈ کالج سے فارغ التحصیل ہیں جو بین الاقوامی طور پر ایک مشہور درس گاہ ہے۔ ماریہ ٹریسا کو اس وقت نوکری پر رکھا گیا جب شہزادہ جارج چند ماہ  کے تھے۔ لاک ڈاؤن کے علاوہ آیا ماریہ ٹریسا کنگسٹن کے شاہی محل میں اور چھٹیوں کے دوران شاہی خاندان کے ساتھ رہتی ہیں۔

شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی جانب سے آیا کو ‘کِڈز’ کہہ کر پکارنے سے روکنے پر برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بورالیلو کوئی عام آیا نہیں کہ وہ بچوں کو ‘کڈز’ کہہ کر پکاریں گی۔ ماریہ ٹریسا دنیا کے سب سے بہترین ادارے کی تعلیم یافتہ ہیں اور یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ انہوں نے بچوں کو کڈز کہہ کر پکارا ہو۔

اخبار کے نامہ نگار ہیرن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک سال تک نارلینڈ کالج پر تحقیقاتی رپورٹس تیار کی ہیں جہاں سے آیا ماریہ نے تربیت حاصل کی ہے۔ کالج میں زیرتربیت آیاؤں کو سختی سے لفظ کڈز بولنے سے منع کیا جاتا۔ زیرتربیت آیاؤں کو بچوں کو ان کے نام سے یا بچے (چلڈرن) کہہ کر پکارنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عراق کی پرانی کاپر مارکیٹ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے

تاہم شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا کہنا ہے کہ ‘بچوں کو کڈز کہہ کر پکارنا شاہی آداب کے خلاف ہے اس لیے اپنے بچوں کی آیا کو لفظ کڈز بولنے سے منع کیا ہے۔’

ہیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شاہی خاندان کے بچے اپنی ماں کیتھرین کے ساتھ ایک عام زندگی گزار رہے ہیں۔ کیٹ مڈلٹن اور آیا ماریہ ٹریسا جب گھر سے باہر ہوتی ہیں تو دونوں خواتین بچوں پر بہت کڑی نظر رکھتی ہیں اور دونوں کا آپس میں تعلق بہت اچھا ہے۔

متعلقہ تحاریر