گوادر کی خوبصورتی فنکاروں اور سفیروں میں یکساں مقبول

اپنی ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کرسچن ٹرنر نے کہا کہ 'گوادر شہر ایک زبردست شہر ہے۔

پاکستان کے بندرگاہی شہر گوادر کے شاندار کرکٹ اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے جہاں فنکاروں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے وہیں یہ شہر مختلف ممالک کے سفیروں میں بھی خوب مقبول ہورہا ہے۔

گذ شتہ دنوں پاکستان کے معروف گلوکاروں فخر عالم اور علی ظفر کے علاوہ اداکار فیصل قریشی اور اعجاز اسلم سمیت کئی معروف شخصیات کے ہمراہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی شہر گوادر کا دورہ کیا۔

اپنے دورے سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار فخر عالم نے لکھا کہ ‘پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور آپ سب کو گوادر کا دورہ کرنا چاہیے۔ یہ شہر بہت پرامن ہے۔’

گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ ‘اگر آپ نے شہر گوادر کا دورہ نہیں کیا تو کچھ نہیں کیا۔ یہاں سمندر، ریت، پانی اور ساحل سب بہت شاندار ہیں۔ اگر آپ گوادر نہیں آئے تو آپ لوگوں ںے بہت کچھ کھویا ہے۔’

اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ‘یہ سوچ سے بھی زیادہ خوبصورت شہر اور بہت زیادہ پرامن جگہ ہے۔’

یہ بھی  پڑھیے

کراچی کی قدیم عمارتیں خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے گوادر کے دورہ سے متعلق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ گلوکار فخر عالم کے ساتھ سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔’

ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کرسچن ٹرنر نے کہا کہ ‘گوادر شہر ایک زبردست شہر ہے۔ میں سمندر میں تیراکی کرتے ہوئے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہا ہوں۔’

فخر عالم کے سوال پر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ بھی یہاں آنا پسند کریں گے۔

سری لنکا کا گیل، جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کا اسٹیڈیم، انڈیا کا دھرم شالہ اسٹیڈیم ہو یا نیوزی لینڈ کا ماؤنٹ مگنگنئی کا اسٹیڈیم ان سب کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین اسٹیڈیمز میں ہوتا ہے۔ اب پاکستان میں گوادر کا کرکٹ اسٹیڈیم دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی نظروں کا محور بنا ہوا ہے۔ خوبصورت بلندوبالا پہاڑوں کے جھرمٹ میں بنا گوادر اسٹیڈیم اس فہرست میں ایک حیرت انگیز اضافہ ہے۔

متعلقہ تحاریر