رضوان ویگیو کا حجام سے ڈاکٹر بننے کا سفر

رضوان ویگیو کا تعلق سندھ سے اور اب وہ سندھ میں ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے رضوان ویگیو نے حجام سے ڈاکٹر بننے کا سفر طے کرلیا ہے۔ رضوان ویگیو نے ایک مثال قائم کی ہے کہ محنت کر کے اپنا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

سعید سنگری  نامی ٹویٹر ہینڈل نے رضوان ویگیو کے بارے میں بتایا ہے کہ  رضوان  ویگیو نے حجام کا کام کرکے نہ صرف اپنے گھر والوں کا پیٹ پالا ہے بلکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات بھی برداش کیے ہیں۔

رضوان ویگیو کا تعلق سندھ سے ہے اور اب وہ سندھ میں ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں الیکٹرک بسیں واقعی سندھ حکومت کا منصوبہ ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے رضوان ویگیو کے حجام سے ڈاکٹر بننے کے سفر کو سراہا ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ٹویٹر صارفین کے ساتھ انسٹاگرام صارفین نے بھی رضوان ویگیو کے لیے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رضوان ویگیو تبصرے

متعلقہ تحاریر