کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو وائرل

آن لائن کانفرنس کے دوران ولیم ایمس کے لیپ ٹاپ کا کیمرا غلطی سے آن رہ گیا تھا۔

آن لائن کانفرنس کے دوران ایک کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بن گئی جو کہ وائرل ہوگئی ہے۔

کینیڈا میں ارکان پارلیمنٹ کی آن لائن کانفرنس جاری تھی کہ اسی دوران ایک رکن پارلیمنٹ کے لیپ ٹاپ کا کیمرا غلطی سے آن رہ گیا۔ کیمرا آن رہ جانے کی وجہ سے کینیڈین رکن پارلیمنٹ ولیم ایمس کی کپٹرے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیو بن گئی۔

یہ بھی پڑھیے

روئٹرز کی 170 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون مدیر اعلی

ولیم ایمس نے اس بدقسمت واقعے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ولیم ایمس نے لکھا کہ ’لیپ ٹاپ کا کیمرا غلطی سے آن رہ گیا۔ اس دوران میں اپنے جاگنگ سوٹ کی جگہ کام کے کپڑے پہن رہا تھا۔ میں اس واقعے پر سب سے معذرت کرتا ہوں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔‘

متعلقہ تحاریر