خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی پاوری کی بازگشت

نگہت اورکزئی نے ازراہِ مذاق کہا کہ ’اسمبلی میں سینئر ترین ہونے کی بناء پر میں ماں ہوں اور قلندر لودھی باپ ہیں۔‘

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی پاوری گرل کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔ نگہت اورکزئی کے خود کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی ماں اور قلندر لودھی کو باپ کہنے پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

5 سیکنڈز کی ویڈیو سے وائرل ہونے والی دنا دنیر کے الفاظ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور ہماری پاوری ہو رہی ہے کا اثرار اراکین اسمبلی پر بھی پڑنے لگا ہے۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاوری کی بازگشت سنائی دی تو ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن نگہت اورکزئی نے ازراہِ مذاق کہا کہ اسمبلی میں سینئر ترین ہونے کی بناء پر میں ماں ہوں اور قلندر لودھی باپ ہیں۔

جس پر اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے برجستہ کہا کہ اور یہ اسمبلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دنانیر کی چین میں پاوری شروع ہوگئی

نگہت اورکزئی نے خود کو اسمبلی کی ماں اور قلندر لودھی کو باپ کہنے کے بعد اراکین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام میرے بچے ہیں۔

ایک رکن اسمبلی نے پوچھا کہ آپ ماں ہیں اور قلندر لودھی باپ ہیں تو آپ دونوں کے درمیان رشتہ کیا ہے؟ جس پر نگہت اورکزئی نے جواب دیا کہ ہمارا بہن بھائی کا رشتہ ہے۔

متعلقہ تحاریر