لال بیگ کی وجہ سے 18 گھر تبدیل کرنے کے بعد طلاق

حالات سے تنگ آکر شوہر نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈیا  کی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بیوی کے لال بیگ سے ڈرنے کی وجہ سے جوڑے نے 3 سالوں میں 18 گھر  تبدیل کیے لیکن پھر تنگ آکر شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خاتون خانہ لال بیگوں سے انتہائی حد تک خوف ذدہ رہتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس جوڑے کو 18 گھر تبدیل کرنے پڑے ہیں۔ اہلیہ کے اس خوف کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جس کے بعد شوہر نے تنگ آکر اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیویارک میں باپ اپنی ہی بیٹی سے شادی کا خواہشمند

شوہر کو 2017 میں (شادی کے بعد ) اہلیہ کے لال بیگ سے خوف (Katsaridaphobia) سے متعلق علم ہوا۔

شوہر کے مطابق ان کو اس بات کا علم تب ہوا جب اہلیہ نے پہلی بار باورچی خانے میں لال بیگ دیکھا تو چلا اٹھیں اور کچن سے باہر نکل آئیں جس کے بعد اہلیہ نے شوہر کو گھر تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔

شوہر کا کہنا ہے کہ وہ اہلیہ کے خوف کے باعث 3 سالوں میں 18 گھر تبدیل کر چکے ہیں۔ اب وہ اس سب سے تنگ آگئے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی اہلیہ کو نفسیاتی معالج کو بھی دکھایا ہے۔ جبکہ بیوی کے مطابق شوہر نے ان کی پریشانی اور خوف کو سمجھنے کے بجائے انہیں نفسیاتی مریضہ قرار دینے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ تحاریر