عینک لگانے والا بچہ ہراسگی کا شکار

کمزور بینائی کی وجہ سے ہراسگی کا شکار ہونے والے موسیٰ کو سوشل میڈیا صارفین نے یقین دلایا ہے کہ وہ عینک میں بہت پیارے لگتے ہیں۔

دنیا میں ایسے کئی واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جہاں اسکول میں طلباء اپنے کسی ساتھی کو ہراساں کرتے ہیں یا ان کا مذاق بناتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے ایک بچے کے ساتھ ہوا ہے۔ کمزور بینائی کی وجہ سے عینک لگانے والے بچے موسیٰ کو ان کے ساتھیوں نے اسکول میں ہراساں کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمزور بینائی کی وجہ سے ہراسگی کا نشانہ بننے والے بچے کے والد نے لکھا ہے کہ موسیٰ چند روز سے کافی پریشان ہے کیوںکہ ان کے ساتھی انہیں کہتے ہیں کہ وہ عینک میں بہت بُرے دکھتے ہیں۔ میں نے موسیٰ سے کہا ہے کہ ہم دنیا سے پوچھتے ہیں اس بارے میں۔

موسیٰ کے والد نے سوال کیا کہ کیا موسیٰ پر عینک اچھا نہیں لگتا؟

یہ بھی پرھیے

پاکستان میں آکسیجن سپلائی بینک کے قیام کا اعلان

اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کی مشہور شخصیات نے موسیٰ کی تعریف کی ہے۔

بیرون ملک سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی موسیٰ کو یقین دلایا ہے کہ وہ عینک میں بہت پیارا لگتا ہے۔

موسیٰ کے والد نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں نے موسیٰ کو کچھ صارفین کے تبصرے دکھائے ہیں اور موسیٰ بہت خوش ہیں۔

متعلقہ تحاریر