ٹوئٹر صارف کو فیڈایکس کے عمر کا دلچسپ جواب موصول

عمر نے صارف سے کہا کہ پارسل کی معلومات کے لیے انہیں براہ راست پیغام بھیجیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مشہور بین الاقوامی کوریئر سروس فیڈایکس کو مذاقاً پیغام بھیجا کہ انہیں اپنے بستر تک پہنچادیں۔ حیران کن طور پر صارف کو دلچسپ جواب بھی موصول ہوا۔

سوشل میڈیا صارفین اکثر نامور کمپنیز اور برانڈز کو دلچسپ پیغامات بھیجتے رہتے ہیں لیکن عام طور پر کمپنیز کی جانب سے ان پیغامات پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا جاتا۔ سنیچر کے روز ٹوئٹر پر ایک صارف نے فیڈایکس کو مذاقاً پیغام میں لکھا کہ برائے مہربانی انہیں اپنے بستر تک پہنچادیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا پاپا جونز کے نئے ٹوئٹ کا اشارہ پاکستان کی طرف؟

حیران کن طور پر اس پیغام پر فیڈایکس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے صارف کو دلچسپ جواب موصول ہوا۔ فیڈایکس کے پیغام میں عمر نامی شخص کا نام درج تھا اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ وہ پارسل کے دیر سے پہنچنے کی تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں تاہم ان سے رابطہ کرنے کا شکریہ۔ مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ان سے براہ راست رابطہ کیا جائے تاکہ وہ انہیں بذات خود تفصیلات سے آگاہ کرسکیں۔

براہ راست پیغام بھیجنے کی درخواست پر متعدد صارفین نے فیڈایکس کا خوب مذاق اڑایا۔

صارف کی ایک دوست نے لکھا کہ براہ مہربانی فیڈایکس آپ میری سہیلی کو میرے گھر تک پہنچا دیں۔

چند صارفین نے کہا کہ مذکورہ پیغام کمپنی کے خودکار نظام کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر