جادو یا گڑبڑ؟ 42 لیٹر کے فیول ٹینک میں 55 لیٹر پیٹرول

پیٹرول پمپ کی انتظامیہ نے گاڑی کے 42 لیٹر کے فیول ٹینک کو 55 لیٹر پیٹرول سے بھر دیا۔

جادو، ٹیکنیکل خرابی یا گڑبڑ گھوٹالا؟ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر قائم پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) پیٹرول پمپ کی انتظامیہ نے گاڑی کے 42 لیٹر کے فیول ٹینک کو 55 لیٹر پیٹرول سے بھر دیا۔

اسلام آباد کے ایک صحافی شاہد عباسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ایسے شخص کی ویڈیو شیئر کی ہے جنہوں نے وفاقی دارالحکومت میں واقع پی ایس او کے فیول اسٹیشن سے گاڑی میں پیٹرول ڈلوایا تھا۔

گاڑی کے مالک نے بتایا کہ ان کی گاڑی میں ایندھن ڈلوانے کی گنجائش 42 لیٹر ہے لیکن جو رسید انہیں ملی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گاڑی میں 55 لیٹر پیٹرول ڈالا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

راجن پور میں پولیو ورکر فرض کی ادائیگی کے لیے درخت پر چڑھ گیا

جب گاڑی کے مالک نے پیٹرول پمپ کے عملے سے مبینہ دھوکہ دہی پر استفسار کیا تو عملے کے ارکان تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

صحافی شاہد عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ پیٹرول پمپ اسلام آباد کی ایک مشہور سیاسی شخصیت کی ملکیت ہے اور یہاں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

ادھر اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ پیٹرول پمپ کی فراہم کردہ رسید کے تناظر میں متاثرہ شخص کی شکایت جعلی تھی۔ جبکہ مقامی افراد نے حمزہ شفقات کی اس بات کی تردید کردی ہے۔

متعلقہ تحاریر