ٹوئٹر پر دوستی جیون بھر کا ساتھ

2016 میں شروع ہونے والی ٹوئٹر دوستی منگنی کے بندھن میں تبدیل ہو گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2016 میں سادے سے پیغام سے شروع ہونے والی دوستی اب منگنی جیسے مضبوط بندھن میں بندھنے کے بعد جیون بھر کے ساتھ میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔  

ٹوئٹر کی ایک صارف گلندم نے 2016 میں ایک سادہ ٹوئٹ کیا تھا کہ مجھے ایک دوست کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ میں میڈیکل کی تاریخ کا انوکھا واقعہ رونما

جواب میں سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر کے ایک صارف محمد احمد نے بھی سادہ الفاظ میں کہا مجھے بھی۔

محمد احمد کے ٹوئٹ پر مثبت جواب دیتے ہوئے گلندم نے کہا میں آپ کی دوست ہوں۔

ٹوئٹس کا تبادلہ ایک خوبصورت رشتہ سے منسلک ہوتا ہوا انگوٹھیوں کے تبادلے تک پہنچ گیا ہے۔

دوستی کی شروعات کرنے والی ٹوئٹر صارف گلندم نے یہ کیسے شروع ہوا اور یہ کیسا چل رہا ہے عنوانات کے ساتھ پوری کہانی شیئر کردی ہے۔

دوستی اور دشمنی دونوں انسانی زندگی کے غیر معمولی اور پر جوش جذبات کے نام ہیں۔ اچھے انسان جس قدر دشمنی سے نفرت کرتے ہیں اسی قدر دوستی کے جذبات سے محبت کرتے ہیں۔ رشتہ داریاں تو لوگ نبھاتے ہی رہتے ہیں لیکن دوستیاں کوئی کوئی نبھاتا ہے۔ آج کے کاروباری دور میں ہر شخص اپنے نفع اور نقصان کو دیکھتے ہوئے دوستیوں کے معیار طے کرتا ہے۔ اگر آج کے دور میں کوئی بے لوث دوستی نبھائے تو بھی لوگ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر