80 کی دہائی کا نینٹینڈو ویڈیو گیم 10لاکھ 50ہزار ڈالرز میں فروخت

جمعے کے روز "لیجنڈ آف زیلڈا" کی مہر بند کاپی 8 لاکھ 70 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی۔

80 کی دہائی کا نینٹینڈو کا کلاسک ویڈیو گیم “سپر ماریو 64” اتوار کے روز ایک نیلامی کے دوران 10 لاکھ 50 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی ہے جوکہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ قیمت تقریباً 11 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔

“سپر ماریو 64” کی فروخت سے دو روز قبل 1987 میں بنائی گئی ویڈیو گیم “لیجنڈ آف زیلڈا” کی مہر بند کاپی 8 لاکھ 70 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی تھی ، جس کی پاکستانی کرنسی میں یہ قیمت تقریباً 6 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گول گپوں کی مالا اور تاج پہنی بھارتی دلہن کے چرچے

جادوئی مہم جوئی، ایکشن اور ایکسپلوریشن سے بھرپور “زیلڈا ویڈیو گیم” نینٹینڈو کی سب سے مشہور سیریز گیمز میں سے ایک ہے۔

فرانس کی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈلاس میں مقیم نیلامی کمپنی کے ترجمان ایرک بریڈلی کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز نیلامی میں 443 اشیاء فروخت ہوئی تھیں مگر “سپر ماریو 64” شاہکار پیس تھا۔

کمپنی کے ترجمان نے جمعے اور اتوار کے روز فروخت ہونے والی ویڈیو گیمز کے خریداروں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ اس سے قبل 1986 میں بنائی گئی سپر ماریو بروس گیم 4 کروڑ 90 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

ریٹرو ویڈیو گیمز حالیہ برسوں میں پرانی یادوں کو جمع کرنے والوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے پرانی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ برسوں میں نہ صرف ویڈیو گیمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا بلکہ پوکیمون کارڈز اور نان فنگبل ٹوکن ( این ایف ٹی ) کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Facebook Comments Box