عید قرباں کے جانوروں کی دلچسپ وائرل ویڈیوز

کچھ جانور منڈی سے آنے کے بعد اپنے نئے مالک کو ناکوں چنے چبوادیتے ہیں۔

عید قرباں پر کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے لیکن پاکستانی عوام نے اس خوف ک عالم میں بھی اپنے جانوروں کے ساتھ خوب موج مستی کی۔ قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کی چند دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں کی سجاوٹ بھی بہت اہم ہوتی ہے لیکن چند لوگ اس سجاوٹ میں کچھ زیادہ ہی آگے نکل جاتے ہیں۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ہی دیکھ لیں جس میں دنبے پر متعدد بلب لگادیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

عید پر شہناز شیخ،مرینہ خان اور واسع چوہدری کی واپسی

کراچی کے کچھ شہریوں کو قربانی کے لیے بکرے کے بجائے گائے لانے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی انہیں یہ شوق مہنگا بھی پڑجاتا ہے۔ فیس بک پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ہی دیکھ لیں جس میں ایک گائے نے 3 سے 4 نوجوانوں کو سڑک پر دوڑیں لگوادیں۔

ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی جس میں ایک گائے طبیعت کی خرابی کا ڈرامہ کرتی دکھائی دی۔

کچھ جانور منڈی سے آنے کے بعد اپنے نئے مالک کو ناکوں چنے چبوادیتے ہیں۔ اب اس وائرل ویڈیو کو ہی دیکھ لیں جس میں گائے نے پہلے تو گاڑی سے اترنے سے انکار کردیا، زبردستی کی گئی تو محلے میں ہنگامہ برپا کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں گائے کو منڈی سے گھر تک گاڑی میں لایا گیا۔

متعلقہ تحاریر