32 ہزار بگ میک برگر کھا کر بھی ریکارڈ بنتا ہے

ڈونلڈ گورسکی کے مطابق برگر سے ان کی محبت کا آغاز نصف صدی قبل ہوا تھا جب انہوں نے نئی کار خریدی تھی۔

28 نومبر 1953 کو امریکا میں پیدا ہونے والے ڈونلڈ گورسکی نے تقریباً نصف صدی میں 32 ہزار 340 بگ میک برگر کھا کر “گنیز ورلڈ ریکارڈ” میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔ 

ڈونلڈ گورسکی نے فاسٹ فوڈز سے اپنی محبت کا آغاز 1972 میں کیا تھا جب انہوں نے اپنی نئی کار خریدی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

نادیہ نوی والا کی کوششوں نے طالب علم کے خواب بدل دیے

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ گورسکی کا کہنا تھا کہ ” میں کار خرید کر سیدھا میک ڈونلڈ گیا اور تین برگر خریدے۔ اور ان کو اپنی گاڑی میں بیٹھ کر کھایا۔ میں نے برگر کارٹن کو اپنے کار کی پچھلی نشست پر پھینک دیا اور پہلے ہی دن سے ان کی گنتی شروع کردی۔”

گورسکی نے بتایا کہ 1972 سے اب تک جتنے بھی بگ میک برگر کھائے ہیں ان سب کی رسیدیں اور پیکنگ باکسز کا ذخیرہ اپنے پاس جمع کررکھا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ہر روز کیلنڈر پر نشان کندہ کرتے ہیں تاکہ وہ بھول نہ جائے کہ انہوں نے برگر کھایا ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں پر محیط باکسز کا مجموعہ بہت بڑا ہو گیا ہے۔ نصف صدی کے دوران میک ڈونلڈز کے کئی برینڈ بدلے ہیں، اور میں نے ان کو ہر سال کے حساب سے الگ الگ جمع کیا ہے۔

گورسکی کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک ہیمبرگر جیسا کوئی دوسرا کھانا ہو ہی نہیں سکتا۔ اگلے سال بگ میک برگر کھاتے ہوئے مجھے 50 سال مکمل ہو جائیں گے۔ یہ میک ڈونلڈز کا بڑا میک برگر ہے- یہ دنیا کا بہترین سینڈوچ ہے! جو مجھے بہت پسند ہے، اور میں ہر وقت اس کے ساتھ رہتا ہوں۔ “

ڈونلڈ گورسکی کے مطابق ابتداء میں وہ روزانہ 10 بگ میک برگر کھاتا تھا، تاہم اب میں ہفتے میں 14 برگر کھاتا ہوں۔ برگر کے علاوہ سینڈوچ الگ سے کھاتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اب میں فرائیڈ فنگر کو چھوڑ دیتا ہوں اور اپنے برگر کو کوکا کولا کے ساتھ کھاتا ہوں۔

Facebook Comments Box