کالام کا غیر معروف دریا سیاحوں کی توجہ کا مرکز
ماضی میں لوگوں کی نظر سے پوشیدہ رہنے والا وادی کالام کا دریا اب سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
رواں سال گرمی کی چھٹیوں میں گلیشیئر، برف پوش پہاڑیوں اور آبشاروں کے درمیان موجود وادی کالام میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔ خاص طور پر وادی کے ایک دریا نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ نیلے پانی کی وادی کے کناروں پر بنے لکڑیوں کے ہوٹل علاقے کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سیاحت کا شوق، 4 دوستوں کا طورخم سے کالام تک پیدل سفر
سیاحوں کے مطابق خراب راستوں کے باعث لوگ اس وادی تک نہیں پہنچ سکتے تھے۔ لیکن، اب تحریک اںصاف کی حکومت سیاحت کو فروغ دے رہی ہے تو خوبصورت وادیوں تک لوگوں کی رسائی ممکن ہورہی ہے۔