چلی ملی کا معیار مفتاح اسماعیل کو ووٹ دینے سے مشروط

مفتاح اسماعیل کی ووٹ کی درخواست کے بعد کینڈی لینڈ کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیٹر دی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کینڈی لینڈ کمپنی کے مالک مفتاح اسماعیل نے چلی ملی کے معیار کا جائزہ لینے کی یقین دہانی تو کرائی لیکن اس کے بدلے انتخابات میں لوگوں سے ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کا وعدہ بھی لے لیا۔ سوشل میڈیا صارفین بھی ڈیل کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔

تین دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے پاکستانی کنفیکشنری مارکیٹ میں سرفہرست رہنے والی کمپنی کینڈی لینڈ دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں اپنی مصنوعات مہیا کرتی ہے۔ کمپنی چاکلیٹ ، لالی پاپ اور مارشمیلوز کا کاروبار کرتی رہی ہے لیکن جیلی کی کیٹیگری میں چلی ملی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

چلی ملی کمپنی کی دیگر مصنوعات کے مقابلے میں بچوں اور بڑوں سب کی پسندیدہ ہے۔ تاہم ایک ٹوئٹر صارف نے چلی ملی کے ناقص معیار کے بارے میں شکایت کی۔ پوسٹ میں لکھا کہ چلی ملی اب پہلے کی طرح نہیں رہی، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ڈرائی فروٹ کھا رہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل کاروباری فائدے کے سوال پر بوکھلاہٹ کا شکار

اس بات کا جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے یقین دہانی کرائی کہ وہ معاملے کو دیکھیں گے مگر اس کے بدلے صارف سے آئندہ انتخابات میں ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کا وعدہ بھی لے لیا۔

مفتاح اسماعیل کی ووٹ کی درخواست کے بعد کینڈی لینڈ کے چاہنے والوں نے نئی بحث چھیٹر دی۔ صارفین کی جانب سے لیگی رہنما کو مختلف پیشکش دی گئیں۔

ایک صارف نے مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نٹیلا کی قیمت کم کردیں اور فی پیک کوکومو کی مقدار میں اضافہ کردیں تو وہ الیکشن میں ان کی سوشل میڈیا مہم چلائیں گے۔

متعلقہ تحاریر