لیاری کی کشتی نما مسجد خوبصورتی اور بناوٹ میں اپنی مثال آپ

دور سے دکھائی دینے والی کشتی اصل میں کراچی کے علاقے لیاری کی ایک خوبصورت مسجد ہے جو اپنی منفرد بناوٹ کی وجہ سے پاکستان بھر میں مشہور ہے۔ کچھی جامع مسجد کمیٹی کے صدر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ اس مسجد کا نقشہ بنانے میں ساڑھے تین ماہ لگے تھے۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر کمیٹی محمد حنیف کا کہنا تھا کہ مسجد کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے لیے سریے کا ڈبل جال بچھایا گیا اور پھر اس میں سیمنٹ ، ریت اور بجری کی بھرائی کی گئی۔ لیاری  کی  اس  کشتی  نما  مسجد کا زیر زمین حصہ تیار کرنے میں دو سال کا عرصہ لگ گیا۔ محمد حنیف نے بتایا کہ مسجد تین منزلوں پر مشتمل ہے اور اس میں ایک وقت میں تقریباً 900 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چلی ملی کا معیار مفتاح اسماعیل کو ووٹ دینے سے مشروط

متعلقہ تحاریر