ہم پڑوسی ہیں کبھی مفت برگر کھلائیں، پیزا ہٹ کا برگرکنگ سے شکوہ

پیزا ہٹ انتظامیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ  ہم متعدد مقامات پر آپ کے پڑوسی ہیں

دنیا کی سب سے بڑی فوڈ چین میں سے ایک  پیزا ہٹ انتظامیہ نے  دوسری معروف بین الاقوامی فوڈ چین  برگر کنگ  کے ساتھ مزاح کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہم  متعدد مقامات پر آپ کے پڑوسی ہیں لیکن  ہم نے کبھی آپ کی جانب سے مفت برگر کا لطف نہیں اٹھایا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے جہاں فنکاروں ،اداکاروں ، کھلاڑیوں اور زندگی کے  مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان فاصلوں کو ختم کردیا ہے وہیں اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے بڑی بڑی کمپنیاں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مختلف انداز میں  رابطے میں ہیں ، ایسا ہی ایک منفرد واقع گذشتہ روزسماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیکھنے میں آیا ۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ فوڈ چین پیزا ہٹ  نے گذشتہ روز مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ریسٹوران کی ایک تصویر شیئر کی جس کے بالکل برابر میں دوسری  بین الاقوامی شہرت یافتہ فوڈ چین برگر کنگ بھی دکھائی دے رہا ہے ،پیزا ہٹ انتظامیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ  ہم متعدد مقامات پر آپ کے پڑوسی ہیں لیکن  ہم نے کبھی آپ کی جانب سے مفت برگر کا لطف نہیں اٹھایا ۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار عدنان صدیقی روایتی کھانوں کے دلدادہ

انورعلی نے ساتھی کھلاڑیوں کو برگر قرار دے دیا

پیزا ہٹ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر برگر کنگ کی جانب سے توکوئی ردعمل دیکھنے کو نہیں ملا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کئے ،ایک صارف نے لکھا کہ  کیا پیزا ہٹ نے کبھی برگر کنگ کو کوئی مفت پیزا بھیجا ؟۔ایک صارف نے لکھا کہ پیزا ہٹ کا یہ اسمارٹ طریقہ ہے اپنی برانڈ کو مزید مشہور کرنے کیلئے ۔

واضح رہے کہ پیزا ہٹ ایک امریکی  فوڈ چین ہے  جو 1958ء میں قائم  امریکی ریاست میامی فلوریڈا میں قائم کی گئی تھی  اس ریسٹوران میں  اطالوی امریکی کھانے دستیاب تھے  (جس میں پیزہ اور پاستا کے ساتھ ساتھ کناری پکوان اور ڈیسرٹ طعام نامہ میں شامل ہیں۔) 2015 تک، پیزاہٹ دنیا بھر میں 20،000 سے زائد مقامات پر اپنی شاخیں کھول چکا تھا اور اب یہ دنیا کی معروف فوڈ چین  میں سے ایک ہے۔

متعلقہ تحاریر