اطالوی خاتون موت کے 2سال بعد تک کرسی پر بیٹھی رہی

 70 سالہ اطالوی خاتون کی لاش موت کے 2 سال بعد تک گھر میں کرسی پر پڑی رہی ، کوئی خبر گیری کو نہیں آیا۔

مارینیلا بیریٹا اٹلی کے علاقے لومبارڈی میں جھیل کومو کے قریب اکیلی رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی دلہن کا شور سے روکنے پر ہوٹل کیخلاف 5ملین ڈالرہرجانے کا دعویٰ

امریکی اینکر کی بچی کوگودمیں اٹھاکر موسم کا حال بتانے کی وڈیو وائرل

کومو سٹی ہال کے حکام نے بدھ کو امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اطالوی خاتون کے باغ میں ایک درخت گرنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ حکام وہاں پہنچے تو انہیں  گھر سے لاش ملی۔ بیریٹا کی لاش کمرے میں کرسی پر بیٹھی پائی گئی۔

حکام  نےسی این این  کو بتایا کہ بیریٹا کی موت کی وجہ معلوم نہیں  ہوسکی   تاہم تفتیش کار لاش کی باقیات کا معائنہ کرنے کے بعد  اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس کی موت  2019 کے اواخر میں ہوئی ہوگی۔

حکام کے مطابق ابھی تک خاتون کا کوئی رشتہ دار سامنے نہیں آیا، پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس کا کوئی  عزیز زندہ ہے بھی یا نہیں ۔

کومو کے میئر ماریو لینڈریسینا نے شہر کے مکینوں کو بیریٹا کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ مقامی حکومت مرحومہ کی آخری رسومات کے انتظامات کرے  گی۔

متعلقہ تحاریر