ڈزنی لینڈ پیرس کے ملازم نے جوڑے کا تاریخی لمحہ برباد کردیا

ڈزنی لینڈ نے ملازم  کی حرکت پر متاثرہ جوڑے سے معافی مانگ لی

ڈزنی لینڈ پیرس  کے ملازم نے جوڑے کا تاریخی لمحہ برباد کردیا۔نوجوان اپنی محبوبہ کوڈزنی لینڈ کی عمارت کے سامنے  انگوٹھی پہنا کرشادی کی پیشکش کرنے والا تھا کہ ملازم نے عین وقت پر رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔

ڈزنی لینڈ نے ملازم  کی حرکت پر متاثرہ جوڑے سے معافی مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیوریکس نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو تشہیری مہم کا حصہ بنالیا

بارات میں دھوتی کے بجائے شیروانی پہننا بھارتی دلہے کا جرم بن گیا

برطانوی میڈیا کے مطابق فرانس کے درالحکومت میں واقع ڈزنی لینڈ میں یہ واقعہ رواں ماہ کے اوائل میں پیش آیا تھا، جب ایک نوجوان ڈزنی لینڈ پیرس کی عمارت کے سامنے بنے چبوترے پر اپنی محبوبہ کو انگوٹھی پہنا کر   شادی کی پیشکش کرنے ہی والا تھا کہ تھیم پارک کے ایک ملازم  نے  رنگ میں بھنگ ڈال دیا اور عین وقت پر مداخلت کرتے ہوئے نوجوان کے ہاتھ سے انگوٹھی چھین کر بھاگ نکلا۔

ملازم نے چبوترے سے نیچے اتر کر جوڑے کو نیچے آنے کی ہدایت کی اور نوجوان کو انگوٹھی واپس کردی۔واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ڈزنی کے ترجمان نے اس واقعے پر معذرت کر لی ہے۔

Facebook Comments Box