ارب پتی کمپنی کے سی ای او نےساحل پر وقت بتانے کیلیے نوکری چھوڑ دی

68 ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالک کمپنی کو چھوڑنے والے اینڈریو فارمیکا نے اپنے فیصلے کی وجہ بتاکر دنیا کو حیران کردیا

برطانوی فنڈ مینجمنٹ کمپنی جوپیٹرکے سی ای او نے 68 ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالک کمپنی کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔

 ارب پتی کمپنی کوخیرباد کہنے والے افسر نے کمپنی چھوڑنے کی انوکھی وجہ بتاکر سب کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈزنی لینڈ پیرس کے ملازم نے جوڑے کا تاریخی لمحہ برباد کردیا

نیوزی لینڈ کا مویشیوں کے ڈکارنے پر بھی ٹیکس لگانے کا منصوبہ

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق51 سالہ اینڈریو فارمیکا  یکم اکتوبر کو لندن میں قائم کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے بھی مستعفی ہو جائیں گے۔فارمیکا نے  اپنے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ اپنے بوڑھے والدین کے قریب رہنے کی خواہش سمیت ذاتی وجوہات کی بناپر جا رہے ہیں۔

انہوں نےایک ٹیلی فون انٹرویو میں  کہا کہ”میں صرف ساحل سمندر پر بیٹھنا چاہتا ہوں اور کچھ نہیں کرنا چاہتا ہوں،میں کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہا“ ۔فارمیکا نے 2017 میں کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ وہ جون 2023 کے آخر تک کاروبار کا حصہ  رہیں گے۔

کمپنی کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر میتھیو بیسلی فارمیکا کی جگہ لیں گے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فرم کی حکمت عملیوں کو تبدیل کرنے کا  کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

Facebook Comments Box