کیا ایک پیالی چائے کی قیمت 25ہزار ڈالر ہوسکتی ہے؟

جاپانی آرٹ گیلری میں قائم کردہ چائے خانہ 300 برس پرانے پیالے میں چائے پیش کرنے کی قیمت 25ہزار ڈالر وصول کرتا ہے

کیا ایک پیالی چائے  کی قیمت  25ہزار ڈالر ہوسکتی ہے؟ جی ہاں بالکل ہوسکتی ہے کیونکہ جاپان میں ایک ایسا چائے خانہ ہے جو  اپنے صارفین سے ایک پیالی چائے کی قیمت 25 ہزار ڈالر تک وصول کررہاہے۔

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ چائے میں ایسا کیا ہے جس کی قیمت 25 ہزار ڈالر وصول کی جارہی ہے؟ کیا یہ چائے پتی کے بجائے  سونے سے بنائی جارہی ہے؟ تو جناب ایسا بالکل بھی نہیں۔25ہزار ڈالر مالیت چائے کی نہیں ہے بلکہ اس  پیالی یا پیالے کی ہے جس میں یہ چائے پیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ارب پتی کمپنی کے سی ای او نےساحل پر وقت بتانے کیلیے نوکری چھوڑ دی

ڈزنی لینڈ پیرس کے ملازم نے جوڑے کا تاریخی لمحہ برباد کردیا

 

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان  کے دارالحکومت  ٹوکیو کے ضلع  یاناکا میں ایک قدیم آرٹ گیلری موجود ہے  جہاں قدیم جاپانی روایت کے مطابق 300 برس قدیم  پیالے میں چائے پینے کی سہولت دستیاب ہے۔یہ آر ٹ گیلری نادر و نایاب اشیا  کے ایک بیوپاری  مٹسورو اوکو بو اور ان کا خاندان چلا رہا ہے۔

اس آرٹ گیلری میں نئے سے لیکر 300 سال تک پرانے پیالوں میں چائے پینے کی سہولت دستیاب ہے۔پیالوں کی  عمر کے حساب سے قیمتیں بڑھتی چلی جاتی ہیں جبکہ پیالہ ہاتھ سے چھوٹنے کے نتیجے میں ہزاروں ڈالر کے نقصان سے ڈرنے والے افراد اور بچوں کیلیے ان قدیم اور مہنگے پیالوں کے سستے متبادل بھی موجود ہیں۔

گیلری کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ  دیکھنے والا پیالوں کو محسوس کرے اور اس مشروب کا مزہ چکھ سکے جیسا کہ چائے کی تقریب کے جاپانی ماسٹرز چاہتے ہوں گے  اور ایک سستی قیمت پریہ آرٹ اور تاریخ عوام کے لیے قابل رسائی ہے۔

اس آرٹ گیلری کو ریسٹورنٹ میں بدلنے کا خیال مٹسورو اوکو بو کی بیٹی اتسوکو اوکوبو کو آیا تھا جس کے والدنے قسیم اشیا کے بیوپاری کی حیثیت سے قدیم پیالوں کا ایک ذخیرہ جمع کررکھا تھامگر مہنگا ہونے کی وجہ سے ان کی فروخت بہت کم ہوتی تھی۔ اتسوکو کوخیال آیا کہ کیوں نہ یہ پیالیاںمہمانوں کو چائےپیش کرنے کیلیے استعمال کی جائیں۔

ایسا صرف ایک پیالہ ہے جس میں چائے پینے کیلیے 25ہزار ڈالر ادا کرنے پڑتے ہیں ۔یہاں کچھ کم قیمت کی چائے کی پیالیاں بھی موجود ہیں جیسا کہ 50 برس پرانے ایک کپ میں چائے پینے کے 15 ہزار ڈالر وصول کیے جاتے ہیں۔اسی طرح ایک کپ 200 سال پرانا ہے جبکہ موجودہ دور  کی پیالی میں چائے صرف 100 ڈالر کے عوض بھی دستیاب ہے۔

چائے کی یہ قدیم  تقریب روزانہ صبح 11 سے شام 6 بجے تک منعقد ہوتی ہے جس میں شرکت  کی فیس 16 ڈالر فی کس ہے، یہ گیلری نیپوری ریلوے اسٹیشن سے صرف 15 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔

متعلقہ تحاریر