سعودی شہری ابو عبداللہ نے ذہنی سکون کیلیے 53 شادیاں کرڈالیں

تمام شادیاں یکے بعد دیگرے نہیں کیں۔ پہلی شادی کے وقت میری بیوی مجھ سے 6 سال بڑی تھی۔ ایک شادی ایسی بھی رہی جس کا دورانیہ صرف ایک رات تک محدود رہا۔ تمام شادیاں روایتی انداز میں کیں، سعودی شہری

سعودی شہری ابو عبداللہ نے ذہنی سکون کیلیے 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیاہے۔انہوں نے  پہلی شادی 20 سال کی عمر میں کی تھی اور اب ان کی عمر 63 برس ہے۔

53 شادیاں کرنے والے ابوعبداللہ کو رواں صدی میں سب  سے زیادہ شادیاں کرنے والا شخص قرار دیا جارہا ہے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ابو عبداللہ نے بتایا  کہ وہ خاموشی سے زندگی گزار رہے تھے کہ ایک دوست نے شادیوں کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

کیا ایک پیالی چائے کی قیمت 25ہزار ڈالر ہوسکتی ہے؟

ارب پتی کمپنی کے سی ای او نےساحل پر وقت بتانے کیلیے نوکری چھوڑ دی

ابو عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کے نکاح میں اب صرف ایک خاتون ہیں۔ آئندہ ایک سے زیادہ شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ابو عبداللہ نے کہا کہ”شروع میں ایک سے زیادہ شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں پہلی بیوی سے مطمئن تھا۔ میرے بچے بھی تھے۔ کچھ عرصہ بعد مسائل شروع ہوئے۔ اس وقت میری عمر 23 برس تھی۔ ذہنی آرام و سکون کے لیے دوسری شادی کی اور پہلی بیوی کو اس کی اطلاع دی۔“

ابوعبداللہ کا کہنا ہے کہ پہلی بیوی اور دوسری بیوی کے درمیان جب جھگڑا ہوا تو تیسری اور چوتھی شادی کر ڈالی۔ کچھ عرصہ بعد پہلی اور دوسری بیوی کو طلاق دی۔ اس طرح جب تیسری اور چوتھی میں جھگڑا ہوا تو میں نے تیسری کو بھی طلاق دے دی۔

ابو عبداللہ کا کہنا ہے کہ” ذہنی آرام و سکون کے لیے شادیاں کرتا رہا۔ تمام بیویوں کے درمیان انصاف سے کام لینے کی کوشش کی۔ “

وہ کہتے ہیں کہ” تمام شادیاں یکے بعد دیگرے نہیں کیں۔ پہلی شادی کے وقت میری بیوی مجھ سے 6 سال بڑی تھی۔ ایک شادی ایسی بھی رہی جس کا دورانیہ صرف ایک رات تک محدود رہا۔ تمام شادیاں روایتی انداز میں کیں۔“

ابو عبداللہ نے بتایا کہ ان کی  بیشتر بیگمات سعودی رہیں تاہم مجبوری میں  غیرملکی خواتین سے بھی  شادی  کرنا پڑی، کاروبار کی غرض سے بیرون مملکت سفر کے دوران غیرملکی خاتون تین، چار ماہ تک ان کے نکاح میں رہتی تھیں، وہ  برائی سے بچنے کے لیے ایسا کر تے تھے۔

متعلقہ تحاریر