بھارت میں 3 سال کا بچہ ماں کیخلاف انوکھی شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

بھارت میں 3 سال کا بچہ اپنی والدہ کیخلاف انوکھی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔پولیس کو والدہ کیخلاف تحریری درخواست بھی جمع کرادی۔

بچے کی معصوم حرکت پرپولیس اہلکار بھی  ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی شہری ابو عبداللہ نے ذہنی سکون کیلیے 53 شادیاں کرڈالیں

ایک ارب 72 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والے چینی گلدان میں کیا خصوصیات ہیں؟

 

بھارتی  میڈیا گروپ ٹائمز ناؤ کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی وڈیومیں تین سال کے بچے کو خاتون پولیس افسر کو تحریری درخواست جمع کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وڈیو پر درج کیپشن کے مطابق  3 سال کا بچہ والدہ سےناراض ہوکر پولیس اسٹیشن چلا آیا، کہتا ہے میری والدہ نے ٹافیاں چرائی ہیں اسے جیل  بھیج دیا جائے۔

صارفین نے وڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ یہ بڑا ہوکر وکیل بنے گا جبکہ ایک صارف نے اسے بچے کے والدین کی ڈرامے بازی قرار دیدیا۔

صارف نے لکھاکہ یہ کس قسم کی ثقافت ہے؟ ایسا لگتا ہے کہ والدین نے شہرت کے حصول کیلیے اس ڈرامے کا اہتمام کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر