برطانیہ میں قورمے کی توہین نے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو متحد کردیا

برطانوی فوڈ نیٹ ورک کی جانب  سے 3 دسمبر کو ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی قورمے کی نام نہاد ترکیب  نے شاہی پکوان کے دلدادہ پڑوسی ملکوں کے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔

برطانیہ میں برصغیر پاک و ہند میں یکساں مقبول قورمے کی توہین نے ازلی دشمن پاکستان اور بھارت کے عوام کو متحد کردیا۔

برطانوی فوڈ نیٹ ورک کی جانب  سے 3 دسمبر کو ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی قورمے کی نام نہاد ترکیب  نے اس شاہی پکوان کے دلدادہ پڑوسی ملکوں کے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں 3 سال کا بچہ ماں کیخلاف انوکھی شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا

ایک ارب 72 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والے چینی گلدان میں کیا خصوصیات ہیں؟

صارفین نے اہتمام کے ساتھ پکائے جانے والے اس پکوان کے ساتھ کیے گئے سلوک پر برطانوی فوڈ نیٹ ورک کوخوب آڑے ہاتھوں لیا اور اسے دلچسپ تبصروں سے نوازاہے۔

نام نہاد قورمہ سازی کی برطانوی ترکیب میں اس شاہی پکوان کا لازمی جزو سمجھاجانے والاشوربہ کہیں نظرنہیں آیا  جبکہ قورمے میں چاولوں ، ٹماٹروں اور پالک کی دراندازی صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی۔

پاکستانی صحافی حسن عبداللہ نےقومی پکوان کی توہین کا بدلہ کچھ اس طرح لیا کہ انہوں نے اصل قورمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے فش اینڈ چپس کا نام دیدیا۔

ایک اور صارف نے اپنے طنزیہ تبصرے میں اسپریڈ لگے پاپے کی تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھاکہ اچھا قورمہ بنایا ہے،یہ بلیک پڈنگ پیش خدمت ہے۔

کالم نگار محمد تقی نے کہا کہ قورمے میں ٹماٹر،نرگ میں  جلیں گے ایسے لوگ، آتما کومکتی شانتی نہیں ملے گی۔

ایک بھارتی صارف نے ٹیسٹی یوکے سے سوال کیا کہ میں معذرت خواہ ہوں لیکن کیا آپ کی ٹیم میں کوئی کھانا پکانا نہیں جانتا؟

ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا بکواس ہے؟ چاول؟ ہم پر حکومت کرنے کے باوجود آپ کھانا نہیں بنا سکتے، ہمیں کوہ نور واپس چاہیے۔

ڈاکٹر بینجمن جناوے نامی صارف نے تو ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ ایلون مسک ! برائے مہربانی اپنا اختیار استعمال کرے اور اسے ختم کریں۔

بھارتی صارف سمت سورب نے لکھاکہ”یہ سب ہونے کے بعدمیں زمین پر کیوں موجود ہوں“۔

ایک صارف نے تو حد ہی کردی۔ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ اگر یہ قورمہ ہے تو پھر یہ  ونسٹن چرچل ہیں۔

ابھیشک مکھرجی نامی بھارتی صارف نے لکھاکہ  آپ نے اس ایک پوسٹ کے ذریعے انڈیا اور پاکستان کو متحدکردیا ہے،قورمے کے نام پر آپ کا مکروہ چیز بنارہے ہیں؟

ناقدین کی جانب سے سراہی جانے والی قورمہ ساز کی حیثیت سے اسی توہین قرار دیتی ہوں۔اس وڈیو کو بڑے پیمانے پر رپورٹ کرنے کی ضرورت ہے،یہاں ڈیڑھ ارب  دیسی ہیں اور ہم گورے کو یہاں یہ بیماری پھیلانے نہیں دیں گے۔

ایک صارف نے لکھاکہ انگریزوں نے برصغیر پر سو سال سے زیادہ حکومت کی لیکن وہ برصغیر کے لذیذ کھانے کی ترکیبیں سیکھنے میں ناکام رہے۔آپ نے قورمے کا قتل کیا ہے۔دوبارہ ایسا کرنے کا سوچنا بھی مت۔

متعلقہ تحاریر