بہار میں شراب نوشی پر گرفتار نوجوان گلوکاری کے باعث راتوں رات اسٹار بن گیا
نوجوان کی لاک اپ میں گلوکاری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی اسے فلموں میں گلوکاری کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔
بھارت کی ریاست بہار میں شراب نوشی کے الزام میں گرفتارنوجوان اپنی سریلی آواز کے باعث راتوں رات اسٹار بن گیا۔
نوجوان کی لاک اپ میں گلوکاری کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی اسے فلموں میں گلوکاری کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے
تصویر کشی کے دوران دلہا نے دلہن کے ماتھے پر بوسے کی فرمائش پر کیا کردیا؟
24سالہ لڑکی ڈرائیونگ سے متاثر ہوکر 50سالہ بس ڈرائیور کو دل دے بیٹھی
بہار کے ضلع کیمور کے رہائشی 24سالہ کنہیا کمار کو ہفتے کو پڑوسی ریاست یوپی سے سرحدی ضلع میں مبینہ طور پر نشے کی دھت حالت میں داخل ہونے پر بکسور پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
TV के पूर्व सहयोगी @cmohan_pat के माध्यम से संपर्क करने पर पता चला कि ये कैमूर का गरीब युवक कन्हैया है,नशे में मिलने पर बिहार पुलिस ने इसे जेल भेजा,इनकी कानूनी मदद के उपरांत इन्हें सुधारने का प्रयास होगा,साथ ही UP के मशहूर त्रिनेत्र स्टूडियो में गाने का अवसर भी उपलब्ध कराया जाएगा pic.twitter.com/Id8HrJV2HZ
— Dr. Shalabh Mani Tripathi (@shalabhmani) January 8, 2023
بہار میں شراب نوشی ممنوع ہونے کے باعث کنہیا کمار کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔گرفتاری کے بعد نوجوان کو پولیس لاک اپ میں ڈال دیا گیا جہاں اس نے قید کے دوران مقبول بھوج پوری گیت گایااور یہ وہیں تھا کہ اس نے ایک مقبول بھوجپوری گانا گایا، "داروغاجی ہو… سوچی سوچی جیا ہمراہ کاہے گھبراتا “۔
نوجوان کی درد بھری سریلی آواز شائقین کی سماعتوں کو بھاگئی اور وڈیو راتوں رات وائرل ہوگئی۔وڈیومیں پولیس اہلکاروں کوبھی نوجوان کی تعریف کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وڈیو وائرل ہونے کے بعد نوجوان راتوں رات مشہور ہوگیا ہے اور اسے فلم انڈسٹری سے پس پردہ گلوکاری کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔