بابر غوری عبوری ضمانت ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

 سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے بابر غوی کی دہشت گردی اور کرپشن کے مقدمات میں عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق  وفاقی وزیر اپنی اہلیہ کے ہمراہ غیر ملکی ایئر لائن سے پاکستان پہنچ گئے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے بندرگاہ اور جہاز رانی بابر غوری اپنی اہلیہ کےہمراہ غیر ملکی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

 سندھ ہائی کورٹ نےمتحدہ قومی موومنٹ  (ایم کیو ایم) کے رہنما سابق سینیٹر بابر غوی  کی دہشت گردی اور کرپشن کے دو مقدمات میں  4 روز قبل 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

بابر غوری اس جال میں پھنس گئے جس میں عشرت العباد نہیں پھنسے تھے

رہنما ایم کیو ایم بابر غوری انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم لندن کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت اور غیر قانونی تقرریوں کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔

بابر غوری کی بیٹی علیشاہ نےسندھ ہائی کورٹ میں ان کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

درخواست گزار علیشاہ کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وفاقی وزیر بابر غوری 30 جنوری کو ملک واپس پہنچیں گے اور  تمام مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ پولیس، نیب اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض  بابر غوری کی 10 روزہ عبوری ضمانت منظور کی تھی جبکہ  سابق وزیر کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردئیے گئے تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تمام ڈھڑوں کے متحد ہونے کے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  سابق وفاقی وزیر بھی ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر