جوڈیشل کمپلیکس میں میرے قتل کی سازش تیار تھی وقت پر مجھے مطلع کردیا گیا، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کو جانے کی اجازت تھیں تو وہ 20 لوگ کون تھے جنہیں اندر جانے دیا گیا، چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اس معاملے کا نوٹس لیں۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں موجود 20 افراد کا مقصد مجھے قتل کرنا تھا ، میری چیف جسٹس آف پاکستان کی درخواست ہے وہ تحقیقات کرائیں وہ 20 لوگ کون تھے؟۔ جوڈیشل کمپلیکس میں ہمارے وکلاء پر ڈنڈے برسائے گئے اس کا مقصد انتشار پھیلانا تھا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیر کے روز پی ٹی آئی کے کارکنان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا جوڈیشل کمپلیکس میں ہمارے وکلاء پر ڈنڈے برسائے گئے اس کا مقصد انتشار پھیلاکر مجھے قتل کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

فرزند ضیاء الحق پی ٹی آئی کو پیارے ہو گئے

جھوٹوں کی شہزادی مجھے جیل میں دیکھنا چاہتی ہے، عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر میں جوڈیشل کمپلیکس کے اندر چلا جاتا تو مجھےقتل کردیا جانا تھا ، متعدد بار کہا میری جان کو خطرہ ہے پھر مجھے کیوں بلایا جاتا ہے ، لوگوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے پولیس کو بدنام کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں ، میری چیف جسٹس صاحب سے استدعا ہے کہ میرے کیسز کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے۔

تحریک انصاف کے سابراہ کا کہنا تھا یہ الیکشن کرانے نہیں مجھے قتل کرنے آئے ہیں ، اگر جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کو اندر جانے کی اجازت تھیں تو وہ 20 لوگ کون تھے جنہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی ، یہ لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اس معاملے کا نوٹس لیں۔ حکمران مفادات کے لیے ایسا کررہے ہیں انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا اگر میں جیل میں گیا تو یہ لوگ مجھے وہاں بھی قتل کروا دیں گے۔ پشتون ورکرز کو طالبان ڈکلیئر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر کوئی پارٹی ملک میں انتشار نہیں چاہتی تو وہ پارٹی تحریک انصاف ہے۔ ہم ملک میں صرف انتخابات چاہتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا حسان نیازی ضمانت لے کر نکلتا تو اس کو گرفتار کرلیا جاتا ہے ، ہم تشدد کے شواہد اکٹھے کرکے یورپی یونین کو بھجوا رہے ہیں۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مریم نواز سارے ملک میں ایسے پھرتی ہیں جیسے سارا ملک ان کی جاگیر ہے۔ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے ملک میں تقسیم چاہتے ہیں۔ ووٹ کے لیے پنجابی اور پٹھان کو لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عمران خان کہنا تھا کہ بدھ کے روز مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے کر اب روکا جارہا ہے۔ مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں اس کے لیے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کو خط لکھیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا ایک بات میں واضح کردینا چاہتا ہوں فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔ جان کو خطرہ ہونے کے باوجود اسلام آباد پیشی پر گیا۔ مجھے موت کا نہیں اپنے ملک کا خوف ہے۔

متعلقہ تحاریر