ڈرامہ سیریل "کچھ ان کہی” میں نکاح نامہ میں خواتین کےحقوق منظرعام پر لانے کی کوشش

ٹی وی ڈرامہ سیریل  'کچھ ان کہی'  میں نکاح نامہ میں خواتین  کے تحفظ سے متعلق شقوں کو برقرار رکھنے سے زور دیا گیا ہے، نکاح کے سین میں مولوی کی جانب سے غیر ضروری شرائط کاٹنے پر  ہیروئن کی خالہ دیوار بن گئیں

ٹی وی ڈرامہ سیریل  ‘کچھ ان کہی’ کے ایک سین میں ایک کردار نکاح نامہ میں ایسی شقوں کو برقرار رکھنے کی وکالت کرتا ہے جو خواتین کو تحفظ فراہم کرتی ہیں لیکن عام طور پر ان کو ختم کردیا جاتا ہے۔

ٹی وی ڈرامہ سیریل  ‘کچھ ان کہی’ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ڈرامے کے ایک سین میں نکاح نامے کی چھپائی گئی شرائط کو منظرعام پر لانے کی کوشش کی گئی ہیں جنہیں زیادہ تر ظاہر نہیں کیا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

آسکر ایوارڈ کی تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے پیغام امن کو خراج تحسین

ڈرامے کے ایک سین میں دکھایا گیا ہے کہ ہیروئن کے نکاح کے موقع پر اس کی خالہ مولوی صاحب کو  کسی بھی شرط کر کاٹنے سے روکتی ہیں تاہم نکاح خواں کی جانب سے انہیں شرائط کو غیر ضروری قرار دیا جا تا ہے ۔

ڈرامے کے سین میں نکاح خواں نے بتایا کہ  یہ شرائط غیر ضروری ہیں انہیں لڑکے والوں کی جانب سے کاٹ دیا جاتا ہے تاہم  ہیرون کی خالہ اپنے فیصلے پر اٹل رہتے ہوئے کہتی ہیں یہ اسلام کے دیئے گئے  حقوق ہیں ۔

دولہے کی ماں نے نکاح خواں کی پشت پناہی کرتے ہوئے پوچھاکہ کیا انہیں ان کے ارادوں پر شک ہے جس پر لڑکی کی خالہ نے بتایا کہ اسلام نے انہیں خواتین کے تحفظ کیلئے قرار دیا ہے اور کسی کو انہیں ہٹانے کا حق نہیں ۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو اجاگر کرنے پر خوشگوار قرار دیا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے والی شقوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا، چاہے کسی کو کچھ بھی کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیے

انوشے اشرف نے رمضان سے قبل سوشل میڈیا کا استعمال کیوں چھوڑدیا؟

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ نکاح کے حوالے سے آگاہی کے لیے ایک بہترین قدم ہے۔ ان مسائل اور معاملات سے لڑکیاں اکثر لاعلم رہتی ہیں ۔نکاح نامے کی تمام شرائط کو بھرنا ان کامذہبی  حق ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے کچھ ان کہی  ڈرامے کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایک بہت اہم اور طاقتور پیغام ان تمام لوگوں کے لیے جو اسلام نے عورت کے لیے جو حکم دیا ہے اسے نظر انداز کر دیا  گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر