لیگی رہنما حنا پرویز بٹ پرانی تصویر نئے کیپشن کے ساتھ شیئر کرنے پر مذاق بن گئیں

لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے گزشتہ سال رمضان میں شیئر کی تصویر رواں سال نئے کیپشن کے ساتھ کی تو سوژل میڈیا صارفین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین نے پوچھا ایسے موقع پر کیمرہ مین رکھنا لازمی ہوتا ہے ؟

پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) کی رہنما حنا پرویز بٹ گزشتہ سال رمضان المبارک کی تصویر رواں رمضان میں دوبارہ شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔

مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن پر انہوں نے لکھا کہ رواں رمضان المبارک میں الحمدللّٰہ آج قرآن پاک مکمل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حنا پرویز بٹ نے اپنی شیئر کی ہوئی تصویر کے ساتھ پیغام میں بتایا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں قرآن پاک کے تیس سپاروں کی تلاوت مکمل کرنا خوش قسمتی کی بات ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہی تصویر انہوں نے گزشتہ رمضان المبارک میں بھی شیئر کی تھی۔

لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے گزشتہ سال 12 اپریل کو مذکورہ تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ "سب سے بہادر دل وہ ہے جو اللہ کے قریب رہے”۔

سولی نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے حنا پرویز بٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محترمہ پھچلے سال سے ایک ہی جگہ پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

تراب علی نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل سے حنا پرویز بٹ کی تصویر پر کمنٹس دیتے ہوئے سوال پوچھا گیا کہ سیاستدان ایسے لمحات میں کیمرہ کیوں ساتھ رکھتے ہیں؟۔

مشبر بلوچ نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ صرف پڑھنا نہیں ہوتا اس پر عمل کرنا بھی ضروری ہوتاہے، قرآن میں واضح ہے جوٹ مت بولو لیکن آپ  ڈھٹائی سے جھوٹ بولتی ہیں، اللہ رحم کرے آپ کے حال پر۔

متعلقہ تحاریر