نگران حکومت کے دور میں آئی ایم ایف سے رابطے، توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے پلان دے دیا۔

آئی ایم ایف کی مشاورت سے پاور سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کا پلان تیار، رواں مالی سال کے دوران گردشی قرضہ میں 182 ارب روپے کمی لائی جائے گی، وزارت خزانہ نے پلان کی منظوری دے کر آئی ایم ایف کو بھی بھیج دیا۔ آئی ایم ایف کی مشاورت سے پاور سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کا پلان تیار کر لیا گیا، رواں مالی سال کے اختتام تک گردشی قرضہ میں 182 ارب روپے کمی لائی جائے گی، وزارت خزانہ نے منظوری دے کر آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا، پلان کے مطابق رواں مالی کے اختتام پر پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2128 ارب تک لایا جائے گا جون 2023 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا ۔ گردشی قرضہ بریک اپ کو دیکھا جائے تو حکومت نے پاور پروڈیوسرز کے 1430 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، ذرائع کے مطابق پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے بقایاجت 760 ارب سے زائد اور جینکوز کی جانب سے فیول سپلائرز کے 110 ارب روپے کے بقایاجات ہیں، پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 182 ارب روپے حکومت نے پاور پروڈیوسرز، جینکوز کی جانب سے فیول سپلائرز اور پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے بقیاجات کلئیر کرنے کیلئے ادا کیے جائیں گے ۔ پاور سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی نہ کرنے پر آئی ایم ایف نے اظہار تشویش کیا آئی ایم ایف نے گردشی قرضہ میں کمی کیلئے پالن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، پاور سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کا پلان وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے تیار کیا ہے۔