589 ارب روپے کی بجلی چوری یا بل ادا نہیں کیے جارہے، نگراں وزیرِ توانائی محمد علی

نگراں وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ 589 ارب روپے کی بجلی چوری یا بل ادا نہیں کیے جارہے۔

ملک میں بجلی کے بلوں سے متعلق بیان میں نگراں وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ہر علاقے میں الگ الگ سطح پر بجلی چوری ہو رہی ہے، بجلی چوری یا بل ادا نہ کرنے کے باعث دیگر صارفین پر بوجھ پڑتا ہے۔

نگراں وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی اور لوگ بل ادا نہیں کرتے تب تک لوگوں کو سستی بجلی نہیں ملے گی، نگراں وزیراعظم نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو بجلی کے بل ادا نہیں کرتے ان سے ریکوری کریں گے۔ اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈسکوز میں 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے، ان پانچ ڈسکوز میں سے 3044 ارب کی بلنگ ہوتی ہے اور 100 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

محمد علی نے کہا ہے کہ پشاور، حیدرآباد، کوئٹہ، سکھر، قبائلی علاقوں اور آزاد کشمیر ڈسکوز میں 489 ارب کا نقصان ہوتا ہے، ان پانچ ڈسکوز کے 737 ارب کی بلنگ میں سے 489 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر