ڈالر اوپن مارکیٹ میں 307 روپے، انٹر بینک میں 305 روپے کا ہو گیا
امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 307 روپے اور انٹر بینک میں 305 روپے کا ہو گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے کی کمی ہو گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 307 روپے پر آ گیا۔
ادھر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 98 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 305 روپے کا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں فرق 1 فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر کتنا سستا ہوا؟
آئی ایم ایف نے دونوں مارکیٹوں کا فرق 1 اعشاریہ 25 فیصد تک رکھنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔
اس وقت دونوں مارکیٹوں کا فرق 0.7 فیصد پر آ گیا ہے، پیر کے روز دونوں مارکیٹوں کا فرق 8 اعشاریہ 2 فیصد تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے کمی سے 332 روپے پر آ گیا، پاؤنڈ 9 روپے کم ہو کر 388 روپے کا ہو گیا، جبکہ سعودی ریال ڈیڑھ روپے کمی سے 81 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔









