پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کی کمی، نئی قیمت 282.38 روپے مقرر

پاکستان کی نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 40 روپے کی کمی کے بعد 282.38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کی کمی کے بعد 303.18 روپے مقرر کی گئی ہے۔