سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے دونوں رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔

عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کر لیے۔

متعلقہ تحاریر