آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ٹیکس چوری کے خاتمے کےلیے اہم پیش رفت، نادرا اور کمرشل بینک اب ایف بی آر کو ڈیٹا دینے کے پابند ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے 7ویں روز ٹیکس چوروں کے خلاف بڑے ایکشنز کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ٹیکس چوروں کے خلاف مفصل ڈیٹا کی تیاری کے طریقہ کار پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے لیے اب کمرشل بنک اور نادرا ڈیٹا شئیرنگ کے پابند ہوں گے۔ ڈیٹا شیئرنگ کی وجہ ٹیکس چوری کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ آئی ایم ایف مشن کیساتھ ٹیکس پالیسی پر مذاکرات میں بتایا گیا کہ ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی بہتری پر مختلف ایکشنز تیار کیے جا رہے ہیں۔ بنکوں سے موصول صارفین کی ڈیٹا شئیرنگ رپورٹ آئی ایم ایف کو جنوری میں بھیجی جائے گی۔ بنکوں سے صارفین کی معلومات کے مطابق ٹیکس پالیسی میں بھی ترامیم کی جائیں گی۔ اسٹیٹ بنک کی جانب سے بھی بنکوں سے صارفین کی معلومات کی رپورٹ فراہم کی جائے گی۔ عالمی بنک کے تعاون سے ایف بی آر میں اصلاحاتی پروگرام پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔ ایف بی آر آئی ایم ایف کو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کی رپورٹ بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ تحاریر