سیاسی تجزیہ کاروں کے بدلے ہوئے کردار

اس شو میں خاتون میزبان تجزیہ کار ہیں، اور مرد تجزیہ کار میزبان بنے ہیں۔

پاکستانی ٹی وی چینلز پر اکثر مرد تجزیہ کار خواتین میزبانوں کے ساتھ پروگرام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

پروگرام کے دوران خواتین میزبانوں کا کردار محض ابتدائیہ اور اختتامیہ یا پھر کسی سوال کی تمہید باندھنا ہوتا ہے۔ بقیہ پورے پروگرام میں تجزیہ کار اپنے لامتناہی علم اور بظاہر بےلاگ تجزیوں سے ناظرین کو نوازتے رہتے ہیں۔

خواتین میزبان اگر کبھی تھوڑا طویل سوال کرلیں تو بھی ان کا سوال آدھا رہ جاتا ہے۔ اور تجزیہ شروع ہوجاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

گھٹنے پر لگنے والی چوٹ کا درد پورے سال محسوس کیا

اسی صورتحال کی منظرکشی کرنے کی کوشش کی ہے نیوز 360 کے نامہ نگاروں سارہ سراج اور محمد فراز نے۔ لیکن اس ویڈیو میں خاتون میزبان تجزیہ کار ہیں، اور مرد تجزیہ کار میزبان بنے ہیں۔

متعلقہ تحاریر