مائیکروسافٹ کے ملازمین کی موجیں لگ گئیں

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے ملازمین کی موجیں لگ گئیں۔ کمپنی نے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔

مقبول سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے ملازمین کی مشکل آسان کرتے ہوئے بڑی چھوٹ دے دی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اگر ملازمین مستقل طور پر گھر سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اب اس کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مائیکروسافٹ کے ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں۔ کمپنی نے امریکہ میں آفس جنوری 2021ء سے کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2021ء میں آفس کھلنے کے باوجود بھی اگر ملازمین مستقل طور پر گھر سے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہوگی۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے یہ اقدام قابل تعریف ہے۔ اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ کمپنی کو اپنے ملازمین کی پرواہ ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی کہیں نہ کہیں وائرس پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے تاہم اس اقدام سے ملازمین کورنٹائن میں رہتے ہوئے کام کرسکیں گے اور وائرس پھیلنے کا خدشہ ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے