سندھی زبان میں کرسمس کا گیت

پاکستان میں پہلی بار سندھی زبان میں کرسمس کا گیت تیار کرلیا گیا ہے۔

ایس جے سی اسٹوڈیو کی جانب سے تیار کیا گیا گیت ‘کرسمس جون مبارکان’ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے۔ یہ گانا رافیہ ملاح نے تحریر کیا ہے جسے مسٹر ایلفرڈ نیلسن نے کمپوز کیا ہے۔

اس خوبصورت گیت کو مسٹر ایلفرڈ نیلسن، گلاب سندھی، اقبال محمد رفیق، کمیل سنی، مہوش ڈینئل۔ ثانیا جمیل اور میریلن سول نے اپنی آواز دی ہے۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن ملک بھر میں ایک سو سے زیادہ اسکول چلا رہا ہے۔ سندھ میں اس بورڈ کے تحت 65 تعلیمی ادارے چل رہے ہیں۔ یہ اسکولز پاکستان میں ایک صدی سے زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیے

جاوید بشیر کا نیا گیت ‘ماں’ کی بےانتہا محبت کے نام

متعلقہ تحاریر